عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ خُدا ہیں

میں ان سے اکثر کہتی تھی کہ آپ کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریحام خان کا غیر ملکی جریدے کو انٹرویو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جولائی 2018 14:22

عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ خُدا ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابق شوہر کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے محاذ کھول دیا ہے۔ عام انتخابات 2018ء سے دو روز قبل غیر ملکی جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے عمران خان کو منافق اور ریاکار قرار دیا اور کہا کہ عمران خان ایک ایسے ریاکار شخص ہیں جو پاور میں آنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، اور جن کا پاور میں آنا ملکی تباہی کا سبب بنے گا۔

اپنے انٹرویو میں 45 سالہ ریحام خان نے بتایا کہ عمران خان کی عادات اس حد تک بگڑی ہوئی تھیں کہ انہیں مائیکرویو تک چلنا نہیں آتا تھا۔ ہمارے پاکستان میں وہ ایک ہی سیلبرٹی ہیں جن سے سب کچھ کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میں اکثر عمران خان کو کہتی تھی کہ آپ کسی ٹاور پر بیٹھی ایک رپنزل کی طرح ہیں جس کا حقیقی زندگی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان انتہائی خود پسند ہیں جن کے ذہن میں صرف وزیراعظم بننے کی ایک خواہش ہے۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں بھی یہ لکھا کہ عمران خان خود کو خُدا سمجھتے ہیں، میں نے عمران خان سے اس لیے شادی کی کیونکہ مجھے ان پر اور ان کے مشن پر اعتماد تھا لیکن یہ سب جعلی ہے۔ریحام خان نے دی سنڈے ٹائمز میں شائع اس انٹرویوز کی تصاویر کو بھی ری ٹویٹ کیا اور کہاکہ کیا پاکستانیوں کو منافقت پسند ہے؟ میرے مکمل انٹرویو کی تصاویر، ان لوگوں کے لیے جو میرے انٹرویو کے لنک تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔
خیال رہےکہ عام انتخابات 2018ء سے دو روز قبل ریحام خان کے اس انٹرویو کو بھی سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے جان بوجھ کر اپنے انٹرویو میں عمران خان کے خلاف باتیں کیں تاکہ الیکشن نتائج اثر انداز ہو سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں