انتخاب 2018 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،الیکشن کمیشن

پیر 23 جولائی 2018 15:00

انتخاب 2018 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخاب 2018 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2018 کے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو 12 بجے انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر دونوں سزائیں بھی قابل عمل لائی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ آفیسرز نے پولنگ بیگ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے اور آج( بروز منگل ) سے پاک فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں