نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ،

ہسپتال منتقل نہ کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے کے ساتھ ایسا امتیازی رویہ رکھنا افسوسناک ہے، قوم کو سخت تشویش ہے، بیان

پیر 23 جولائی 2018 15:00

نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ہے ڈاکٹرز کے مطابق ان کو ہسپتال منتقل نہ کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے کے ساتھ ایسا امتیازی رویہ رکھنا افسوسناک ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں طبعیت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے اپیل کی تھی کہ نواز شریف کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس کے باجود جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوئی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر کے خط کے باوجود نواز شریف کو معالج تک رسائی نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ہے اور ان کا لندن میں علاج بھی ہو چکا ہے جیل انتظامیہ نے اس کی پرواہ نہیں کی ۔ نواز شریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا چاہئے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کی جان کو خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں بنیادی سہولیات دینا تو دور کی بات ۔ جیل مینوئل پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج کی ان تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں