سپریم کورٹ نے این اے 54 سے (ن )لیگ کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی

پیر 23 جولائی 2018 16:30

سپریم کورٹ نے این اے 54 سے (ن )لیگ کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے این اے 54 سے (ن )لیگ کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 54 سے (ن) لیگ کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،انجم عقیل کیخلاف درخواست حلقے کے ووٹر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2011 سے نیب میں انجم عقیل کیخلاف انکوائری چل رہی ہے ،ْلیگی امیدوار مختلف اداروں کے نادہندہ ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ریٹرننگ افسرکے سامنے یہ اعتراض کیوں نہیں کیا درخواست گزار نے کہا کہ یہ سارامعاملہ ریٹرننگ افسر کے علم میں ہے ،ْعدالت نے این اے 54 سے لیگی امیدوارانجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست گزار چاہے تو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں