صدر مملکت ممنون حسین کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار

نگران وزیراعظم کو ٹیلیفون کر کے سابق وزیراعظم کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 23 جولائی 2018 17:40

صدر مملکت ممنون حسین کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو ٹیلیفون کر کے سابق وزیراعظم کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل اور درکار سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں