صدر ممنون حسین کا نگراں وزیراعظم کو فون ،ْنواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت

سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں ،ْ صدر مملکت ممنون حسین

پیر 23 جولائی 2018 17:54

صدر ممنون حسین کا نگراں وزیراعظم کو فون ،ْنواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) صدر ممنون حسین نے نگراں وزیراعظم کو فون کرکے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو فون کیا گیا، صدر مملکت نے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،ْ پمز ہسپتال کے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں