عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

الیکشن کمیشن میں الیکشن سیل اورکنٹرول روم قائم کردیئے گئے

پیر 23 جولائی 2018 18:17

عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ،الیکشن کمیشن میں الیکشن سیل اورکنٹرول روم قائم کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ،الیکشن کمیشن میں الیکشن سیل اورکنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں ،الیکشن سیل میں رزلٹ موصول کرنے کے لئے 6 اسکرینزنصب کردی گئی ہیں،اسکرینزپرآرایم ایس اورآرٹی ایس کے ذریعے رزلٹ موصول ہوں گے،الیکشن کمیشن میں قائم کنٹرول روم میں 3 اسکرینزنصب کی گئی ہیں،شکایات درج کروانے یامعلومات لینے کے لیے نمبرشیئرکردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں