بینظیر بھٹو کا خاندان کل اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لاڑکانہ اور نوابشاہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں گے

پیر 23 جولائی 2018 19:18

بینظیر بھٹو کا خاندان کل اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لاڑکانہ اور نوابشاہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کا خاندان کل بدھ کو الیکشن 2018میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لاڑکانہ اور نوابشاہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں گے تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بختاور بھٹو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نوابشاہ جائیں گے جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنے حق رائے دہی استعمال کیلئے اپنے حلقے نوڈیرو جائیں گے اور ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو لاڑکانہ میں ووٹ کاسٹ کریں گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں