صدر مملکت کا نواز شریف کی خراب صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار

سابق وزیر اعظم کو علاج معالجے کی مکمل اور درکارسہولتیں فراہم کی جائیں،ممنون حسین

پیر 23 جولائی 2018 21:06

صدر مملکت کا نواز شریف کی خراب صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خرابء صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس سلسلے میں نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ٹیلی پر بات کی۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ وہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے مکمل علاج کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ سابق وزیر اعظم کو علاج معالجے کی مکمل اور درکارسہولتیں فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں