الیکشن کمیشن نے چیلنج ووٹ اور ضائع شدہ بیلٹ پیپرز بارے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردیں

پیر 23 جولائی 2018 22:04

الیکشن کمیشن نے چیلنج ووٹ اور ضائع شدہ بیلٹ پیپرز بارے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے چیلنج ووٹ اور ضائع شدہ بیلٹ پیپرز کے بارے میں پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ووٹر کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے گا‘ ووٹر کے مشکوک ہونے کا یقین ہونے پر بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ووٹ ڈالنے والے کی شناخت کی شہادتیں پریزائیڈنگ آفیسر حاصل کرے گا۔ چیلنج شدہ ووٹوں کی فیس فی ووٹ 100 روپے مقرر کی گئی ہے جو پریزائیڈنگ آفیسر یا ریٹرننگ افسر کے پاس جمع ہوگی۔ پریزائیڈنگ آفیسر چیلنج ووٹ کی فیس کی رسید دینے کا پابند ہوگا۔ چیلنج شدہ ووٹوں کی تفصیلات ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کی جائے گی۔ پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر زمین پر پڑا ہوا بیلٹ پیپر ضائع تصور ہوگا۔ غلطی سے نشان لگنے یا بیلٹ پیپر پھٹ جانے یا مسخ ہو جانے پر ووٹ ضائع تصور ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں