پارلیمنٹ نے قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار دیا، کچھ ارکان پارلیمنٹ اعتراض کیوں کررہے ہیں، قومی ایشوز پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں،نگران وزیر اطلاعات علی ظفرکا بیان

پیر 23 جولائی 2018 22:35

پارلیمنٹ نے قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار دیا، کچھ ارکان پارلیمنٹ اعتراض کیوں کررہے ہیں، قومی ایشوز پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں،نگران وزیر اطلاعات علی ظفرکا بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار دیا، کچھ ارکان پارلیمنٹ اعتراض کیوں کررہے ہیں، قومی ایشوز پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ الیکشن 2018کے لئے فوجی افسران کو مجسٹریٹ کا اختیار پارلیمنٹ نے دیا ہے، پارلیمنٹ نے قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار دیا،کچھ ارکان پارلیمنٹ اعتراض کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایشوز پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں ہے، چار لاکھ پولیس اہلکار اور تین لاکھ فوجی جوان ڈیوٹی دیں گے، اداروں کے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا الزام سیاسی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں