پولنگ کے روز ضعیف، حاملہ خواتین اور خواجہ سرائوں کو مناسب رہنمائی اور معاونت فراہم کریں،الیکشن کمیشن کی پولنگ عملہ کو ہدایت

پیر 23 جولائی 2018 22:42

پولنگ کے روز ضعیف، حاملہ خواتین اور خواجہ سرائوں کو مناسب رہنمائی اور معاونت فراہم کریں،الیکشن کمیشن کی پولنگ عملہ کو ہدایت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پولنگ عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ کے روز ضعیف، حاملہ خواتین اور خواجہ سرائوں کو مناسب رہنمائی اور معاونت فراہم کریں۔

(جاری ہے)

پولنگ سٹاف کیلئے جاری کئے گئے 13 نکاتی ضابطہ اخلاق میں پولنگ عملہ کو ہدایت کی گء ہے کہ وہ پولنگ سٹیشن پر چوکس رہیں اور سیاسی جماعتوں، امیدواروں، میڈیا، انسپکٹرز یا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے حق میں یا ان کے خلاف اپنے فرائض بغیر کسی تعصب کے سرانجام دیں۔

پریذائیڈنگ آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر یا ریٹرننگ آفیسران کے احکامات کی پاسداری کریں۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی وجہ سے کوئی آفیشل اپنی ذمہ داری سرانجام نہیں دے سکتا تو وہ بغیر تاخیر کے اپنے متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر کو آگاہ کرے۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا عملہ نہ تو کسی سیاسی سرگرمی یا مہم میں ملوث ہو گا اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تاثر کا مظاہرہ کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں