تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کیلئے دوست محمد مزاری کو دپٹی سپیکر نامزد کردیا، پرویز الٰہی سپیکر ہونگے

پیر 13 اگست 2018 23:24

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کیلئے دوست محمد مزاری کو دپٹی سپیکر نامزد کردیا، پرویز الٰہی سپیکر ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کیلئے دوست محمد مزاری کو دپٹی سپیکر نامزد کردیا۔ دوست محمد مزاری پی پی حلقہ 297 راجن پور سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں واضح اکثریت کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیا اور ڈپٹی سپیکر کیلئے دوست محمد مزاری کے نام کا نوٹیفکیشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جاری کردیا۔

دوست محمد مزاری پی ٹی آئی کے ٹہٹ سے پی پی 297 راجن پور سے کامیاب ہوئے۔ 2008 کے انتخابات میں دوست محمد مزاری پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں