میرا مقصد مثبت پہلو کو اجاگر کرنا تھا، رقص کرنے والی خاتون کا بیان

کچھ لوگوں کو میری یہ حرکت پسند نہیں آئی، ایسا ہے تو میں اس پر معذرت چاہتی ہوں، ایوا

پیر 13 اگست 2018 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) طیارے میں رقص کرنے والی خاتون نے اپنا نام ایوا ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگوں کو میری یہ حرکت پسند نہیں آئی، اگر ایسا ہے تو میں اس پر معذرت چاہتی ہوں، میرا مقصد صرف مثبت پہلو کو اجاگر کرنا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں رقص کرنے والی خاتون نے اپنا نام ایوا ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے طیارے میں کراچی سفر کرتے ہوئے وی لاگ کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے مجھے کی کی چیلنج کرنے کا مشورہ دیا، جس پر میں نے سوچا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے یہ موثر چیز ہو گی۔ایوا کا کہنا تھا کہ اسے چند گھنٹوں کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور مثبت تبصرے موصول ہوئے ہیں۔غیر ملکی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو میری یہ حرکت پسند نہیں آئی، اگر ایسا ہے تو میں اس پر معذرت چاہتی ہوں، میرا مقصد صرف مثبت پہلو کو اجاگر کرنا تھا۔طیارے میں رقص کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ کو اجاگر کرنے کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں