غیر ملکی خاتون کی طیارے میں قومی پرچم کی بے حرمتی

چیئر مین نیب کا پی آئی اے کے سی ای او کا اختیارات کے ناجائز استعمال کا سخت نوٹس

منگل 14 اگست 2018 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پی آئی اے کے سی ای او کا اختیارات کے ناجائز استعمال کا سخت نوٹس لے لیا ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے ون وے اور پھر جہاز تک کیسے پہنچی ، غیر ملکی خاتون کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پرچم کی بے حرمتی کے ذمہ داران تمام متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی اور ان کی فوری نشاندھی کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور حرمت کی پامالی کرنے والے کسی بھی شخص خصوصاً قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے کو کسی صورت کوئی رعایت نہ دی جائے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ حکام کے خلاف اس شرمناک حرکت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں