وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کی نامزدگی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات

سینیٹر شیری رحمن نے تحفظات سے مسلم لیگ (ن) کوآگاہ کر دیا

منگل 14 اگست 2018 00:04

وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کی نامزدگی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) وزیراعظم ، سپیکر او رڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کی نامزدگی پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے تحفظات سے مسلم لیگ (ن) کو باقاعدہ طو رپر آگاہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں متفق نہ ہو سکیں اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے وزیراعظم کے لئے نامزد امیدوار شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی قیادت کو تحفظات ہیں اور باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن کو ان تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ناموں پر اتفاق کے لئے پارٹی ارکان سے مشاورت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے سپیکر کے ہمارے امیدوار سے دستبرداری کی توقع رکھنا ایک مذاق ہے کیونکہ سپیکر کے ہمارے امیدوار زیادہ موثر ہے اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ہمارے امیدوار کی حمایت کرنا ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں