قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات آئندہ 2 ماہ میں منعقد کروانے کا فیصلہ
11 نشستوں میں سے 9 ایسی نشستیں ہیں جو انتخابی امیدواروں نے ایک سے زائد ہونے کی وجہ سے واپس کیں-الیکشن کمیشن حکام
میاں محمد ندیم منگل 14 اگست 2018 11:38
(جاری ہے)
اسی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 132 لاہور کی نشست کو اپنے پاس رکھا جبکہ پی پی 164 اور پی پی 165 کی نشستوں واپس کی، اس طرح ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے این اے 124 لاہور کی نشست واپس کرکے پنجاب اسمبلی کی پی پی 146 کی نشست اپنے پاس رکھی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے این اے 65 اور این اے 69 کی نشستیں چھوڑ کر پی پی 30 کی نشست اپنے پاس رکھی ہے کیونکہ وہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور پی ایم ایل (ق) کی جانب سے سپیکر کے مشترکہ امیدوار ہیں۔اس کے علاوہ این اے 59 اور این اے 63 راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور نے این اے 59 کی نشست اپنے پاس رکھ کر این اے 63 کی نشست چھوڑی۔اضافی انتخابی نشستیں چھوڑنے والوں میں این اے 55 اور 56 سے کامیاب میجر (ر) طاہر صادق بھی شامل ہیں، جنہوں نے این اے 56 کی نشست چھوڑ دی۔این اے 38 اور پی کے 97 سے کامیاب تحریک انصاف کے علی امین گنداپور نے این اے 38 کی نشست اپنے پاس رکھی ہے، اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر سید فضل علی شاہ جیلانی نے این اے 209 کی نشست رکھ کر پی ایس 30 کی نشست چھوڑ دی۔نشستیں چھوڑنے والوں میں تحریک انصاف کے اسد قیصر بھی شامل ہیں، جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے پی کے 44 کی نشست چھوڑ کر این اے 18 کی نشست ساتھ رکھی ہے۔اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حید ہوتی نے این اے 21 کی نشست اپنے پاس رکھ کر پی کے 53 کی نشست خالی کردی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت آئندہ ماہ 9 ستمبر کو پوری ہوری ہے اور آئین کے مطابق صدارتی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ قبل اور مدت کے ایک ماہ بعد صدارتی انتخابات نہیں ہوسکتے۔تاہم اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے بعد ایک ماہ میں انتخابات ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ عمل آئین کی شق کو پورا نہیں کرتا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینیٹ الیکشن؛ ذلفی بخاری اور مراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ ..
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے جیولن تھرواتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات
گوادر،قاسم پورٹ اور کے پی ٹی کی اپ گریڈ یشن کا اعلان ، پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، قیصراحمد ..
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے
سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو(کل) کیلئے نوٹس ، جواب طلب کرلیا
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
جعلی ڈگری کیس؛ سپریم کورٹ نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کردی
پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے جیولن تھرواتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم
-
ای او بی آئی: انتظامیہ کی سنگین غفلت ، دس برس گزر جانے کے بعد بھی برطرف افسران سے 140 سرکاری گاڑیاں اور لیپ ٹاپ بازیاب نہ ہوسکے
-
سندھ ہائی کورٹ ، عورت مارچ کے نام پرمخصوص خواتین کی جانب سے فحاشی پھیلانے کے خلاف درخواست پرڈپٹی کمشنرودیگر کو نوٹس جاری
-
سندھ ہائی کورٹ ، سہارن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین بلڈرزکو دینے کے الزام سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت 4 ہفتوں تک ملتوی
-
خواتین کی بڑی تعداد کا شعبہ زراعت سے وابستہ ہونا خوش آئند ہے ، نفیسہ شاہ