ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد

عزمِ صمیم اور محنت شاقہ کو اپنی زندگی کا اصول بنا کر ہی ہم ہر محاذ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،ْسربراہ پاک بحریہ

منگل 14 اگست 2018 13:41

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ ہمارا یہ آزاد وطن ایک جہد مسلسل ،ْ اسلاف کے کارناموں اور شہداء کی قربانیاں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ عزمِ صمیم اور محنت شاقہ کو اپنی زندگی کا اصول بنا کر ہی ہم ہر محاذ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان اہل وطن کے ساتھ آزادی کے خوشیوں میں شریک ہیں۔جشن آزادی پربیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں ،ْامریکی سینٹرز نے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں