پاکستان کے یوم آزادی کا جشن دیگر ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھی جوش و جذبے سے منایا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعود خالدنے قومی ترانے کی دھن پرسبزہلالی پرچم لہرایا امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے رکن جے لوئی اور چیئر مین امریکی امورخارجہ کمیٹی ایڈ رائس کی پاکستان کے یوم آزادی پرمبارکباد

منگل 14 اگست 2018 13:41

پاکستان کے یوم آزادی کا جشن دیگر ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھی جوش و جذبے سے منایا
اسلام آباد/بیجنگ/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے یوم آزادی کا جشن دیگر ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھی جوش و جذبے سے منایا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعود خالدنے قومی ترانے کی دھن پرسبزہلالی پرچم لہرایا ،ْامریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے رکن جے لوئی اور چیئر مین امریکی امورخارجہ کمیٹی ایڈ رائس نے پاکستان کے یوم آزادی پرمبارکباد دی ہے ۔

جنوبی ایشیا کیلئے امریکی امورخارجہ کمیٹی رکن بریڈشرمین کا یوم پاکستان پر پیغام میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاکے استحکام وامریکی مفادات کیلئے پاکستان کی پالیسی اہمیت رکھتی ہے۔اس سے قبل امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یوم آزادی کاآغازہم آباو اجدادکی قربانیوں کی یادسے کرتے ہیں،آج اس یاددہانی کادن ہے کہ ہم کتناآگے بڑھ چکے ہیں مستقبل میں ہمیں کہاں آگے جاناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا،نوجوان ہمارا احتساب کرتے ہیں ،ْپاکستان میں نئی حکومت بھاری مینڈیٹ لے کر آئی ہے،امید ہے امریکا میں پاکستانی اپنے وطن کے مستقبل کیلئے جڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے وطن کی میراث سے جڑے رہنے کا یہی واحد راستہ ہے،امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ پاکستانیوں کی خدمت کیلئے مستعد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں