آصف علی زرداری اپنے ہی بیٹے سے حسد کرنے لگ گئے

آصف علی زرداری صرف اور صرف بلاول بھٹو پر نظر رکھنے کے لیے قومی اسمبلی آئے تھے، یہ وہ واحد والد ہوں گے جو اپنے بیٹے کی شہرت سے خوفزدہ ہیں، معروف صحافی رؤف کلاسرا کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 15:11

آصف علی زرداری اپنے ہی بیٹے سے حسد کرنے لگ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء) گذشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نئے اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری بھی پہنچے۔اور بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھایا،اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مجھے آصف علی زرداری قومی اسمبلی میں کچھ بیمار لگے ۔

وہ پہلے والے زرداری لگ ہی نہیں رہے تھے ۔بلکہ مجھے تو لگا کہ آصف علی زرداری کو کسی سہارے کی ضرورت ہے جو انہیں پکڑ کر اسٹیج تک لے جائے اور وہ دستخط کریں۔آصف علی زرداری تو قومی اسمبلی میں چل بھی نہیں پا رہے تھے۔ وہ صرف اور صرف بلاول بھٹو پر نظر رکھنے کے لیے قومی اسمبلی میں آئے تھے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری وہ پہلے والد ہیں جو اپنے بیٹے کی شہرت سے خوفزدہ ہیں یا پھر حسد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حالانکہ باپ کو تو خوش ہونا چاہئیے کہ میرا بیٹا اتنا آگے بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں بلاول بھٹو کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی کو کچھ ووٹ ملے۔یاد رہے قومی اسمبلی کی پندرہویں اجلاس کے حلف بردارری سیشن کے موقع پرشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرادری اور چیئرمینبلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں آمد پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احاطہ پارلیمنٹ میں جئے بھٹو،جئے زرداری ،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے،ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگائے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کارکنوں کے حصار میں قومی اسمبلی کے اندر آئے۔ دریں اثناء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حلف لینے کے بعد ایوان سے باہر آئے تو کارکنوں نے ان کو گھیر کر نعرے بازی شروع کردی۔کارکنوں نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے،جئے بھٹو ،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے،وزیر اعظم بلاول کے نعرے لگائے۔کارکن چیئرمین کے ساتھ تصویریں اور سلفیاں بناتے رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں