یوم آزادی پر پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے پہلے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،صدر پاکستان اور نگران وزیراعظم کی اپسار کو کے انجینئیرز اور سائینسدانوں کو مبارکباد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 16:36

یوم آزادی پر پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کر لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2018ء) پہلے ریمورٹ سینسنگ سیٹلائٹ نے کام کرنا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پی آر ایس ایس ون کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا ۔تاہم آج سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین اور نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے اسپار کو کے انجینئیرز اور سائینسدانوں کو مبارکباد دی ہے،جب کہ صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کا فعال ہونا اسپیس انجینئیرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گا،مثبت قدم پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نگران وزیراعظم کا ناصر الملک کا کہنا ہے کہ اہم سنگ میل عبور کو حاصل کرنے پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے چین نے ایک راکٹ کے ذریعےپاکستان کے دو سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑ ا تھا۔پاکستان کے زیادہ فاصلے کا سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک چائنا اکیڈمی آف خلائی ٹیکنالوجی کے تحت ایک کمپنی کی جانب سے پاکستان کے لئے تیار کردہ ایک آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔

جس کا پاکستان کے لینڈر یسورسز کی تحقیق ،ماحول کے تحفظ ،آفات کی نگرانی اور انتظام، فصلوں کا تخمینہ اور شہری منصوبہ بندی سمیت دیگر شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔ جس سے پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی، عوام کی زندگی کو بہتر بنانیاور سماجی ترقی کے فروغ کے لحاظ سے مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسسیٹلائٹ کے ذریعے چین پاک اقتصادی راہداری اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے سپیشیل ریموٹ سینسینگ انفارمیشن سروس فراہم کی جائے گی ۔ پاک ٹیس اے -1 سیٹلائٹ پاکستان کا خود تیار کردہ کردہ سائنسی ٹیسٹ سیٹلائٹ ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کے سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنا پاکستانی تاریخ کی ایک اہم ترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں