شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط ،ْنواز شریف سے توہین آمیز سلوک بند کرنے کا مطالبہ

نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس طرح لے جایا گیا جیسے دہشت گرد یا مجرموں کو لے جایا جاتا ہے ،ْ صدر مسلم لیگ (ن) تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کے بارے میں یہ رویہ ذاتیات پر مبنی اور نامناسب ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ،ْخط کا متن

منگل 14 اگست 2018 18:06

شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط ،ْنواز شریف سے توہین آمیز سلوک بند کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو خط لکھ کر نواز شریف سے توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو مراسلہ لکھ کر نواز شریف کو نیب عدالت لے جانے کے طریقہ کار پر خدشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر شدید تضحیک آمیز اور غیر انسانی رویہ اپنایا گیا، نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس طرح لے جایا گیا جیسے دہشت گرد یا مجرموں کو لے جایا جاتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کے بارے میں یہ رویہ ذاتیات پر مبنی اور نامناسب ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، ان کے خلاف اس طرح کے نامناسب رویہ کو فوری طور پر روکا جائے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم سے نواز شریف کے ساتھ روا رکھے گئے توہین آمیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، انہوں نے ملک میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو بھی متعارف کرایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جب کہ انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت تک لایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں