ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 78لاکھ 97ہزارایکڑ فٹ ہو گیا ہے، ارسا

منگل 14 اگست 2018 18:10

ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 78لاکھ 97ہزارایکڑ فٹ ہو گیا ہے، ارسا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ارسا کی جانب سے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ مزید بڑھ کر 78لاکھ 97ہزارایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ارسا کے مطابق تربیلاڈیم میں قابل استعال پانی کاذخیرہ 54لاکھ 33ہزار ایکڑ فٹ،منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 24لاکھ 24ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ جھیل میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 40ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اس طرح ڈیموں میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ 78لاکھ 97ہزارایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں