صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہا

منگل 14 اگست 2018 18:12

صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنا 72واں یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری عوام اور ان کی تاریخی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق صدرممنون حسین نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ حقیقی جشن منانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں