وزیر اعلیٰ پنجاب بارے فیصلہ عمران خان پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کرینگے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی قبول ہوگی، بطور ٹیم کام کریں گے، رہنماء پی ٹی آئی کا انٹرویو

منگل 14 اگست 2018 18:30

وزیر اعلیٰ پنجاب بارے فیصلہ عمران خان پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کرینگے، ڈاکٹر یاسمین راشد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین عمران خان پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کرینگے، پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی قبول ہوگی، بطور ٹیم کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین اشد نے کہا کہ تمام فیصلے عوامی مفاد میںمشاورت کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران خان پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی وہ مجھے قبول ہو گی، ہم بطور ٹیم کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر ڈپٹی سپیکر اور خیبر پختونخوا کا فیصلہ پہلے سے ہو چکاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آئندہ چندروز میں متوقع ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں