پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی،فیصل واڈا

منگل 14 اگست 2018 18:41

پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی،فیصل واڈا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیصل واڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہاکہ قومی لیڈر کادامن صاف ہوناچاہے اور الحمداللہ عمران خان پر بد عنوانی کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوامیں اسلوب حکمرانی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کئی ملین روپے کی ریکوری کی تھی ۔ سندھ حکومت سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے روٹی ، کپڑااور مکان کانعرہ لگایا تھاتاہم گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں نظام کو سٹریم لائن نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی خاص شخص کے خلاف مخاصمانہ پالیسی اختیار نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی انتقام لیاجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں