تحریک انصاف کی حکومت اقدار کی سیاست کر تے ہوئے پارلیمان میں اپوزیشن کی مثبت اور تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرے گی،علی محمد خان

منگل 14 اگست 2018 18:41

تحریک انصاف کی حکومت اقدار کی سیاست کر تے ہوئے پارلیمان میں اپوزیشن کی مثبت اور تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرے گی،علی محمد خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکومت اقدار کی سیاست کرے گی اور پارلیمان میں اپوزیشن کی مثبت اور تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں عمران خان کی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات اور انہیں مبارکباد دینا ایک مثبت اشارہ تھا۔

ہمیں ماضی کو بھلاکرملک کے بہتر اور روشن مستقبل کو مد نظر رکھناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ تعمیری تنقید کی قدر کریں گے لیکن میںاپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ بہترین قومی مفاد میں کئے جانے والے فیصلوں میں حکومت کاساتھ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتظامی اور قانون سازی کے امور میں تمام ارکان پارلیمنٹ کاایک کردار ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پر امن اور جمہوری انداز میں انتقال اقتدار پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے جنہوںنے مڈل کلاس اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جس سے سیاسی، اقرباء پروری کی حوصلہ شکنی ہوئی اور نوجوانوں کو مواقع ملے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں