پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

سیٹلائٹ کا خلاء میں بھیجا جانا اور فعال ہونا خلائی انجینئرز کے اعتماد میں اضافہ، سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا، صدر ، وزیراعظم کی سپارکو انجینئرز اور سائنسدانوں کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد

منگل 14 اگست 2018 19:50

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے منگل سے کام شروع کر دیا ہے۔وزرات منصوبہ بندی کے مطابق پی آر ایس ایس ون کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا اور 14 اگست (منگل )سے سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان نے سنبھال لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیٹلائٹ کا خلاء میں بھیجا جانا اور فعال ہونا خلائی انجینئرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گا، یہ سیٹلائٹ سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 صبح 8 بجکر57 منٹ پر چین سے لانچ کئے گئے جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں