عوامی مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے گا، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں کارکردگی کی بنیاد پر دوتہائی اکثریت ملی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 14 اگست 2018 20:06

عوامی مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے گا، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں کارکردگی کی بنیاد پر دوتہائی اکثریت ملی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کی جماعت کو خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ملی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی اور بہت جلد عوام کو اس سلسلے میں واضح تبدیلی نظر بھی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے اداروں کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی اور اسے آگے لے جانے کے لیے قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے۔ شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور اداروں کے استحکام کے لیے پی ٹی آئی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں