عالمی برادری کشمیریوں کو اپنے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنی آواز بلند کرے،ممنو ن حسین

پاکستان کے عوام اپنا 72واں یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری عوام اور ان کی تاریخی قربانیوں کو یاد کرتے ہیںصدرمملکت

منگل 14 اگست 2018 20:28

عالمی برادری کشمیریوں کو اپنے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنی آواز بلند کرے،ممنو ن حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنا 72واں یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری عوام اور ان کی تاریخی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق صدرممنون حسین نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ حقیقی جشن منانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں