آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 14 اگست 2018 20:28

آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے رہنمائوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنیوالوں میں حسن مرتضیٰ،عثمان محمود،ممتاز چانگ،سیدعلی حیدرگیلانی،رئیس نبیل احمداورغضنفرعلی خان شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں