تحریک انصاف کی بڑی اتحادی جماعت نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی

بی اے پی ارکان قومی اسمبلی کا زبیدہ جلال کی صدارت میں مشاورتی اجلاس، قومی اسمبلی میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے پر غور

muhammad ali محمد علی منگل 14 اگست 2018 19:17

تحریک انصاف کی بڑی اتحادی جماعت نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء) تحریک انصاف کی بڑی اتحادی جماعت نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی، بی اے پی ارکان قومی اسمبلی کا زبیدہ جلال کی صدارت میں مشاورتی اجلاس، قومی اسمبلی میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تحریک انصاف 17 اگست کو شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

17 جولائی کو شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوا۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے قاسم سوری اور وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے مطلوبہ نشستوں سے 13 نشستیں کم تھیں، اس لیے پارٹی کو کئی دیگر چھوٹی جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑا۔

ان جماعتوں میں ایم کیو ایم، ق لیگ، بی اے پی، بی این پی اور عوامی جمہوری پارٹی شامل ہیں۔ ان جماعتوں کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے بعد تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرلینے کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم اب تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ تحریک انصاف کی بڑی اتحادی جماعت نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی ہے۔ بی اے پی ارکان قومی اسمبلی کا زبیدہ جلال کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

بی اے پی نے قومی اسمبلی میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا معاملہ وزارتیں دیے جانے کا وعدہ نہ کیے جانے کے باعث زیر بحث آیا ہے۔ بی اے پی کی جانب سے وفاقی حکومت میں وزارتیں دیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بصورت دیگر قومی اسمبلی کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی ہے۔ بی اے پی کے اراکین اسمبلی نے اس تمام معاملے کے حوالے سے پارٹی سربراہ جام کمال سے مشاورت کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جام کمال سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں