ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے نئے ترقیاتی عمل کا آغاز ہو گا،چیرمین سینٹ
ہمیں خود احتسابی کے عمل کے تحت ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ادراک کرتے ہوئے ان عوامل کا بھی جائزہ لینا ہو گا جن کی بدولت ہم دیگر قوموں کی نسبت پیچھے رہ گئے مل کر فیصلہ کرنا ہوگا ہمارے آپس کے اختلافات قومی ترقی کے سفر میں جمود کا باعث نہ بنیں اپنی ساری توانائیاں پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر مرکوز کرنا ہونگی،صادق سنجرانی کی قومی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 14 اگست 2018 21:32
(جاری ہے)
چیرمین سینٹ نے کہا کہ ہمیں اپنی ساری توانائیاں پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر مرکوز کرنا ہونگی صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان پر علاقائی اور عالمی حالات کے بڑے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں نہ صرف امن وامان کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ اقتصادی مسائل بھی دیکھنے میں آئے۔
حکومت پاکستان نے وطن عزیز کے مختلف علاقوں اور شہروں کو بد امنی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے بھرپور سیاسی عزم کے ساتھ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قومی منصوبوں اور اہداف کے حصول کیلئے اتفاق رائے کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سی پیک کے منصوبہ جات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے ہم سب پر عزم ہیں۔مسلح افواج ، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اللہ کے فضل سے ملک اقتصادی ترقی کی ایسی راہ پر گامزن ہوگا جو ترقی وخوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا جس کے ثمرات پوری قوم کو میسر ہونگے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی