لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے

․ پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش ، 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا

منگل 14 اگست 2018 22:08

لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش کے باعث 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا جبکہ آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ارکان اسمبلی کی رہائش گاہ پارلیمنٹ لاجز میںبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر 282 کے قریب ارکان اسمبلی شدید پریشانی سے دو چار رہے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود آئیسکو لوڈشیڈنگ کی معقول وجہ بتانے اور خرابی کی درستگی میںمکمل طور پر ناکام رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں