جدہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا،قونصلر جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے پاکستانی قومی پرچم لہرایا

منگل 14 اگست 2018 23:35

جدہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا،قونصلر جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے پاکستانی قومی پرچم لہرایا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جدہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔قونصلر جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے پاکستانی قومی پرچم لہرایا ‘جدہ کے مختلف شہروں سے پاکسانی کیمونٹی کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی ‘قومی پرچم لہراتے وقت پاکستان کا قومی ترانا بجایا گیا ۔

پاک فوج اور پاکستان نیوی کے چاک و چوبند دستے نے سلامتی دی ۔

(جاری ہے)

جدہ سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق قونصلر جنرل پاکستان شہریار اکبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور علاقہ اقبال کی قیادت میں اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جو ایک آزاد ملک حاصل کرنے قربانیاں دی گئیں ۔قونصلر جنرل نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی کے لئے کردار کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کے تیسرے پرامن انتقال اقتدار سے پاکستان میں جمہوریت مزید مستحکم ہورہی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں