پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر بیئجنگ‘انقرہ ‘فرانس اور پیرس کے سفارتخانوں میں پرچم لہرانے کی پروقار تقاریب

منگل 14 اگست 2018 23:35

پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر بیئجنگ‘انقرہ ‘فرانس اور پیرس کے سفارتخانوں میں پرچم لہرانے کی پروقار تقاریب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر بیئجنگ‘انقرہ ‘فرانس اور پیرس کے سفارتخانوں میں پرچم لہرانے کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں ‘بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ‘سفارتخانوں کے حکام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔خصوصی تقاریب میں صدرمملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔

(جاری ہے)

پیرس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پاکستان کی پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے قیام کے لئے قربانیاں دینے والے بزروگوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی سفیر سورس قاضی نے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کے اس تاریخی دن کی اہیمت پر روشنی ڈالی ۔بیجنگ میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے یوم آزادی کی تقریب میں شرکاء کو صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کرسنائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں