اسلام آباد،قوم بہت جلد تحریک انصاف سے چھٹکارا پانے کے لئے اذانیںدے گی،سینیٹر آصف کرمانی

منگل 14 اگست 2018 23:51

اسلام آباد،قوم بہت جلد تحریک انصاف سے چھٹکارا پانے کے لئے اذانیںدے گی،سینیٹر آصف کرمانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم بہت جلد تحریک انصاف سے چھٹکارا پانے کے لئے اذانیں دے گی ایم پی اے کے شہری پر تشدد سے پی ٹی آئی فلسفہ تشدد کی پر چار جماعت ثابت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے شہری پر تشدد کے واقع کی شدید مذمت کی ہے۔

سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے کارکنوں کی یہی تربیت کی ہے اور ایم پی اے کے شہری پر تشدد سے تحریک انصاف تشدد کے فلسفے کا پر چار کرنے والی جماعت ثابت ہو گئی ہے اگر یہی حالات رہے تو قوم بہت جلد پی ٹی آئی سے چھٹکارا پانے کے لئے اذانیں دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں