اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںچھ لگژری مرسڈیز گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں یہ گا ڑیاں بم پروف ..

چھ لگژری مرسڈیز گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں

یہ گا ڑیاں بم پروف ہیں اور ایک گاڑی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء): وزارت عظمیٰ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ابھی ہوئی نہیں کہ 6 لگژری مرسڈیز گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 6 مرسڈیز ایس 600 گاڑیاں کو گذشتہ ہفتے ہی وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تمام گاڑیاں بم پروف ہیں، اور ایک گاڑی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔
ان گاڑیوں کے ساتھ ایک بی ایم ڈبلیو ایم 760 گاڑی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہے۔

مرسڈیز ایس 600 ایک انتہائی لگژری گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں بہت سے دلچسپ فیچرز بھی موجود ہیں جس میں مساج، ریفرشمنٹ باکس، اور باڈی کنٹرول شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچائی گئیں یہ گا ڑیاں وزیر اعظم کے پرو ٹوکول کے لیے کا بینہ ڈویژن نے فراہم کی ہیں۔

(خبر جاری ہے)

لیکن دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور ملک کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ گاڑیاں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد عمران خان نے عوام کا پیسہ ضائع نہ کرنے اور ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے لیے 2016ء میں اس سے ملتے جُلتے ماڈلز ہی خریدے گئے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس بی ایم ڈبلیو 760 استعمال کرتے تھے۔اسی طرح کی کئی گاڑیاں دفتر خارجہ کو بھی بھجوائی گئیں ہیں جو سرکاری مہمان اور وی آئی پی مہمانوں کی آمدو رفت کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اسی طرح کی لگژری گاڑیاں، جیمرز اور پروٹوکول استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں