چترال سے کراچی تک قوم نواز شریف کے ساتھ ہے ،ْ

دعا ہے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو جلد رہائی ملے ،ْ شہباز شریف جیسا سلوک نواز شریف سے کیا گیا ایسا رویہ کسی دہشت گرد سے بھی روا نہیں رکھا جاتا ،ْن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کریگی ،ْاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے با ت چیت

بدھ 15 اگست 2018 13:47

چترال سے کراچی تک قوم نواز شریف کے ساتھ ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ چترال سے کراچی تک قوم نواز شریف کے ساتھ ہے ،ْدعا ہے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو جلد رہائی ملے ،ْ جیسا سلوک نواز شریف سے کیا گیا ایسا رویہ کسی دہشت گرد سے بھی روا نہیں رکھا جاتا ،ْن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کریگی۔

بدھ کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر موجود میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کو جلد رہائی ملے۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اور سینیٹ ارکان نواز شریف سے ملاقات کیلئے آئے، جیسا سلوک نواز شریف سے کیا گیا ایسا رویہ کسی دہشت گرد سے بھی روا نہیں رکھا جاتا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے منظم طریقے سے یہاں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ،ْٹرائل کورٹ نے نواز شریف کو کرپشن کے الزام سے بری کیا۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کی ترقی اور عظیم مملکت بننے کی دعا کی ہے۔اانہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کو دو ہفتے ہوئے ہیں ،ْمتفقہ فیصلہ تھا کہ وزیراعظم کیلئے امیدوار ن لیگ سے ہوگا، اسپیکر پیپلز پارٹی سے اور ڈپٹی اسپیکر ایم ایم اے کا ہوگا۔

شہبازشریف نے کہاکہ ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کریگی، الیکشن کمیشن ذمہ داری کی ادائیگی میں مکمل ناکام رہا نگراں حکومت پہلے ہی جانبداربن چکی تھی ۔صدر ن لیگ نے اپیل کی کہ نواز شریف کی باوقار اور باعزت رہائی کیلئے قوم دعا کرے، نواز شریف کی سزا پر مقدمے کا صفحہ 171ان کی بے گناہی کی گواہی دے رہا ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف استغاثہ کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف سے عدالت میں ملاقات کی ہے ،ْانہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے ،ْ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو سامنے لائیں گے، دھاندلی زدہ الیکشن پر تمام لوگ اعتراض کر رہے ہیں اور پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے ،ْ ہم ایوان میں تاریخی کردار اداکریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ متنازع اور دھاندلی شدہ الیکشن پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے، الیکشن کمیشن اپنے فرائض انجام دینے میں بری طرح ناکام رہا، ہم الیکشن کو تحفظ دینے پارلیمنٹ نہیں آئے، ہم جمہوریت کی خاطر پارلیمنٹ آئے ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں