اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںمسلم لیگ (ن )جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا ..

مسلم لیگ (ن )جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا ،ْجاوید ہاشمی

اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی ،ْ سینئر سیاستدان کی میڈیا سے بات چیت

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو ،ْمیرے نہ ہاتھ، نہ پائوں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا ۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کو مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے ،ْ جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جائوں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں