سینیٹ کے ارکان کی بڑی تعداد نے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے منعقدہ اجلاس کی کارروائی دیکھی

بدھ 15 اگست 2018 13:57

سینیٹ کے ارکان کی بڑی تعداد نے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے منعقدہ اجلاس کی کارروائی دیکھی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سینیٹ کے ارکان کی بڑی تعداد نے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے منعقدہ اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلری میں سینیٹر مساہد حسین سید، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر میاں عتیق شیخ، سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی اور سابق سینیٹر فرحت الله بابر موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں