مسلم لیگ (ن) کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے

بدھ 15 اگست 2018 14:06

مسلم لیگ (ن) کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ بعض ارکان نے نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان ایوان میں آئے تو انہوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ خرم دستگیر، شیخ روحیل اصغر نواز شریف کی تصویر بھی ہمراہ لائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں