پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے،

ملکی ترقی کے کسی بھی پروگرام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، رانا تنویر حسین

بدھ 15 اگست 2018 14:10

پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے، ملکی ترقی کے کسی بھی پروگرام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا 9 واں الیکشن تھا، اس سے قبل کسی الیکشن میں اس طرح کی دھاندلی نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے تاکہ پتہ چل سکے دھاندلی ہوئی یا نہیں، یہ مستقبل میں دھاندلی کو روکنے کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی چابی عمران خان کے پاس ہے، ہم نے دھاندلی کے حوالے سے حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ عمران خان نے اسے تسلیم کیا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم ایسے دھرنے نہیں دیں گے جس طرح ماضی میں تحریک انصاف نے دیئے۔ ملکی ترقی کے کسی بھی پروگرام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور ایسا کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے جس سے ملکی ترقی متاثر ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں