وزیر اعظم کا انتخاب 17 اگست، حلف 18 اگست کو ہوگا،

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان پرسوں تک متوقع، وفاقی کابینہ 19 اگست کے بعد حلف اٹھائے گی، عمران خان شیروانی پہن کرحلف اٹھائیں گے، قائد اعظم محمد علی جناح کی روایت کو برقرار رکھاجائے گا، ہم اپوزیشن میں اختلاف کے خواہاں نہیں ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کی قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 14:10

وزیر اعظم کا انتخاب 17 اگست، حلف 18 اگست کو ہوگا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا اور 18 اگست کو وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے، ہم اپوزیشن میں اختلاف کے خواہاں نہیں ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی طرف سے نیب کورٹ کے باہر اپنایا گیا رویے کی مذمت کرتا ہوں ۔

نواز شریف کی درخواست پر جیل ٹرائل نہیں کیا گیا بلکہ اوپن کورٹ کیس کافیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں جانا ہے وہ اپنی لسٹ اسلام آباد انتظامیہ کو فراہم کریں، اگر یہی صورتحال رہی تو جیل ٹرائل پر غور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کل سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہو گا، 17 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا جبکہ 18 اگست کو وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں میں اختلاف کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان کل تک متوقع ہے۔ وفاقی کابینہ 19 اگست کے بعد حلف اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شیروانی پہن کرحلف اٹھائیں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی روایت کو برقرار رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار 175 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں