اسپیکر قومی اسمبلی کے اُمیدواروں میں سب سے زیادہ اثاثے اسد قیصر کے ہیں

اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قومی اسمبلی میں آج ووٹنگ کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 14:19

اسپیکر قومی اسمبلی کے اُمیدواروں میں سب سے زیادہ اثاثے اسد قیصر کے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : اسپیکر قومی اسمبلی کے اُمیدواروں میں اسد قیصر کے سب سے زیادہ اثاثے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب میں چار اُمیدوارمد مقابل تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ان چاروں اُمیدواروں میں سب سے امیر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی رہنما خورشیدشاہ کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ ڈپٹی اسپیکرکے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے قاسم سوری اور ایم ایم اے اسعدمحمود نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ تین کروڑ59لاکھ 15ہزار 359روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصرچار کروڑ 15لاکھ 894روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اسپیکر کے اُمیدوار قاسم سوری ایک کروڑ62لاکھ58ہزار 326روپے اور ایم ایم اے کے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے اُمیدواراسعد محمود33لاکھ 58ہزار 670روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ خورشید شاہ کے اثاثوں میں تین لاکھ 10ہزار کا گھر ، بیس لاکھ کا پلاٹ ، 55لاکھ کا پلاٹ ، 8لاکھ کا ایک اور پلاٹ ، 20ایکڑ اراضی 26لاکھ 24ہزار76روپے مالیت کی ، تین ایکڑ کی 60ہزار روپے ، 16 لاکھ کی سو ایکڑ اراضی ، ایک کمپنی میں 21لاکھ مالیت کے شیئر ز ، 33لاکھ کی گاڑی ، ڈیڑھ لاکھ کے زیورات ، 92لاکھ 56ہزار 815روپے کی نقدی اور 37لاکھ 14ہزار468روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہیں ۔

اسدقیصر کے پاس 3کروڑ 50لاکھ 58ہزار روپے کی جائیداد ، 48لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ، ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی گاڑی ، 14لاکھ روپے نقد ، 18لاکھ 85ہزار563روپے بینک میں ہیں ، چار لاکھ کا فرنیچر بھی ہے ۔ اسد محمود کے پاس 27لاکھ کا ایک پلاٹ ، پانچ لاکھ کاایک اور پلاٹ، ایک لاکھ 56ہزار 732روپے نقد رقم ، تین تولہ زیورات ہیں ۔قاسم سوری کے پاس 2لاکھ روپے کی موروثی جائیداد ، دو لاکھ کا ایک پلاٹ ، ایک کمپنی میں ایک کروڑ کے 33فیصد شیئرز،40 لاکھ 56ہزار 263روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ،3 لاکھ روپے کی کار،5 لاکھ روپے نقد جائیداد میں شامل ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں