نواز شریف کی بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیشی

اراکین پارلیمنٹ نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کرکے شدید نعرے بازی کی ،کارکنان بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے،نواز شریف کو احتساب عدالت کے پچھلے دروازے سے داخل کیا گیا

بدھ 15 اگست 2018 14:37

نواز شریف کی بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا تو لیگی اراکین پارلیمنٹ نے احتساب عدالت کے باہر سخت احتجاج کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو روک لیا اور کارکنان نے گاڑی پر چڑھ کر احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پہلے کے طرح دوبارہ سے احتساب عدالت پیشی پر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تو مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ احسن اقبال ،خواجہ آصف،پرویز رشید،جاوید مرتضیٰ عباسی،رانا ثناء اللہ سمیت مریم اورنگزیب اور امیر مقام کارکنوں کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر حالیہ پیشی میں نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر احتجاج کررہے تھے کے اچانک انہوں نے دوبارہ نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لائے ہوئے دیکھا تو شدید غم و غصے میں آگئے اور نواز شریف والی بکتر بند گاڑی کو روک لیا اور کارکنان بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر نگران حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے بعدازاں نواز شریف کو احتساب عدالت کے پچھلے دروازے سے داخل کیا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں