اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ میں اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ عمران خان خٹک جبکہ خورشید شاہ کے غلام مصطفی شاہ تھے

بدھ 15 اگست 2018 14:44

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ میں اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ عمران خان خٹک جبکہ خورشید شاہ کے غلام مصطفی شاہ  تھے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی میں جاری اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ میں اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ عمران خان خٹک جبکہ خورشید شاہ کے غلام مصطفی شاہ تھے بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پولنگ ہوئی پولنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے اسپیکر کے امیدوار اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ کے فرائض عمران خان خٹک اور اپوزیشن کی جانب سے امیدوار سید خورشید احمد شاہ کے پولنگ ایجنٹ کے فرائض غلام مصطفیٰ شاہ انجام دیں رہے ہیں اسپیکر ایاز صادق نے ووٹنگ ہونے سے پہلے ووٹنگ بوکس کو کھلوا کر پولنگ ایجنٹ کو چیک کرایا اس کے بعد ووٹنگ شروع ہوئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں