شہبازشریف،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی جیل کا میٹریل ہیں، شیخ رشید

وزارت ملے نہ ملے عمران خان کے ساتھ چلوں گا ،شہبازشریف وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

بدھ 15 اگست 2018 14:44

شہبازشریف،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی جیل کا میٹریل ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی جیل کا میٹریل ہیں،انکو جیل میں ہونا چاہئے اور اڈیالہ سے باہر بھی ایک جیل بنانی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر میڈیا کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،شہبازشریف کا احتجاج منظور ہے کیونکہ احتجاج ان کا جمہوری حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کو بھی جیل بھیجنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی100سے زیادہ نشستیں ہوں گی۔عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور سپیکر بھی پی ٹی آئی سے ہوگا اور اگر اللہ نے چاہا تو عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھی ۔ آخر میں وزارت کے بارے میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو وزارت بھی ملی مجھے قبول ہے اور اگر کوئی وزارت نہیں ملی تو پھر بھی عمران خان کے ساتھ چلوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں