ملکی مسائل سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

بدھ 15 اگست 2018 14:44

ملکی مسائل سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل اور ملک کے جو مسائل ہیں ان سب کو پارلیمنٹ میں حل کریں گے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے حق رائے استعمال کرنے کے لیے پہنچنے پر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جو مسائل ہیں وہ سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتے ہیں ہم اپوزیشن میں رہ کر بھی ملک کی خدمت اور عوام کے مسائل کو حل کریں گے کوشش ہوگی کہ وزیر اعظم اپوزیشن کا منتخب ہوا اگر نہ بھی ہوا تو ہم حقیقی اپوزیشن کرینگے اور ملک کے مفاد میں جو بھی ہمیں کرنا پڑا ہم وہ کریں گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں