سر دار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رکن فاروق اعظم کو قائد ایوان کی سیٹ سے اٹھا دیا

بدھ 15 اگست 2018 15:52

سر دار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رکن فاروق اعظم کو قائد ایوان کی سیٹ سے اٹھا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رکن فاروق اعظم کو قائد ایوان کی سیٹ سے اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران قائد ایوان کی نشست پر بیٹھ گئے جس پر سپیکر نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ قائد ایوان کی نشست پر کوئی اور رکن نہیں بیٹھ سکتا ،ْیہ روایت ہے جس پر رکن اسمبلی نشست سے اٹھ کر اپنی نشست پر چلے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں